Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
لاہور :چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کاکہنا ہے کہ ٹی او آر پر مزید بات چیت کا کوئی فائدہ نہیں۔
لاہور میں انصاف پروفیشنل فورم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومتی ٹیم پاناما لیکس کے معاملے پر ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے،ٹی او آر کمیٹی سے بات چیت کا آب کوئی فائدہ نہیں،تحریک انصاف نے اس معاملے پر قانونی راستہ اختیار کی ہے،کامیابی نہ ملی تو نوجوان سڑکوں پر آنے کی تیاری کرلیں۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک میں نیب کا ادارہ ختم کردینا چاہیے،نواز شریف کے نیب میں تیرہ کیسز موجود ہونے کے باوجود کوئی کاروائی نہیں کی جا رہی،لیڈر شپ کے احتساب کے بغیر ملک میں کرپشن کا خاتمہ ممکن نہیں۔