کراچی کے برساتی نالوں کی ہنگامی بنیادوں پر صفائی کا مطالبہ

شائع 25 جون 2016 04:22pm

کراچی :متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما اور کراچی کے نامزد میئر وسیم اخترنے بلاول بھٹو زرداری سے کراچی کی صفائی جنگی بنیادوں پرکئے جانے کی درخواست کر دی اور کہا ہے کہ بلاول حکم کریں ، ہر طرح کا تعاون بھی کریں گے اور کوئی کریڈٹ بھی نہیں لیں گے۔

کراچی میں برساتی نالوں کے دورے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے نامزد میئر کراچی وسیم اختر نے وزیر اعلی سندھ کو آڑے ہاتھوں لیااور کہا کہ سائیں کے ارد گرد کے لوگ انہیں مس گائیڈ کرتے ہیں ، بلدیاتی اداروں کے لیے فنڈز جاری نہیں کئے جا رہے ، روشنیوں کا شہر کچرے اور گٹر کا شہر بن چکا ہے۔

وسیم اختر نے کہا کہ محکمہ موسمیات نے رواں سال مون سون میں ماضی سے زیادہ بارشوں کی پیش گوئی کی ہے ، جبکہ شہر کے اٹھائیس سے زیادہ برساتی نولے مکمل چوک ہیں۔

وسیم اختر کا کہنا ہے کہ حکمران جماعت سیاسی مقاصد سے بالاتر ہوکر شہر کی فوری صفائی اور نکاسی آب کے حوالے سے اقدامات کرے۔

Read Comments