Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
مظفرگڑھ :مظفرگڑھ میں خاوند سے ناراضگی پر بیوی نے بچوں سمیت زہر پی لیا،ماں 2بچوں سمیت جاں بحق جبکہ تیسرے بچے کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
مظفرگڑھ کے علاقے رنگ پور میں فوزیہ نامی خاتون نے خاوند محمد علی سے ناراضگی پر دل برداشتہ ہو کر بچوں سمیت زہرپی لیا جس کے نتیجے میں 2سالہ مزمل ڈیڑھ سالہ ماریہ جاں بحق ہوگئی جبکہ فوزیہ نے نشتراسپتال ملتان میں پہنچ کردم توڑ دیا ۔
جبکہ ایک بچے کی حالت تاحال تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ بچوں کا والد صدمے سے بے ہوش ہوگئے۔