Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار آج کراچی پہنچیں گے۔ وزیرداخلہ کراچی میں امن وامان کی صورتحال سے متعلق اجلاس کی صدرات بھی کریں گے۔
اجلاس میں چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے بیٹے کے اغوا اور معروف قوال امجد صابری کے قتل سے متعلق معاملات پرغور کیاجائےگا۔
وزیر داخلہ کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں اہم فیصلے بھی کیے جائیں گے۔
کراچی میں حالیہ پرتشدد واقعات پر سیکیورٹی اقدامات کو نشانہ تنقید بنائے جانے کے جواب میں وزیرداخلہ ایک بار پھر رینجرز کی حمایت میں بول پڑے۔
راولپنڈی میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اکا دکا واقعات پر رینجرزپر انگلیاں نہیں اٹھائی جاسکتیں
ان واقعات کا مقصد کراچی میں خوف وہراس پھیلانا ہے، ان سے کراچی آپریشن پر کوئی سوال نہیں اٹھایا جاسکتا۔
وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے واضح کیا کہ دہشت گردی کا خاتمہ کمزوری ظاہر کرکے نہیں کیاجا سکتا،انہوں نے کہا کہ ایان علی کانام وزارت داخلہ نے ای سی ایل پر نہیں ڈالا بلکہ اسکی سفارش ایف بی آر اور ہوم ڈیپارٹمنٹ نے کی تھی۔
چوہدری نثار نے کہا کہ ای سی ایل سے 9 ہزار نام بغیر سفارش کے نکالے، ان کا کہنا تھا کہ ایان علی ساڑھے 5 کروڑ باہر لے جاتے ہوئے پکڑی گئیں، ہم نے وہ پیسے واپس لینے ہیں۔