چراٹ،ڈی آئی خان میں محکمہ موسمیات کے ریڈار سسٹم ناکارہ

اپ ڈیٹ 26 جون 2016 08:00am

ڈیرہ اسماعیل خان:مون سون سر پر آگیا ہے کہ لیکن خیبر پختونخوا کے علاقے چراٹ اور ڈیرہ اسماعیل خان میں نصب محکمہ موسمیات کے ریڈار سسٹم ناکارہ ہوگئےہیں ۔خراب موسمی صورتحال سے پیشگی باخبر رہنا انتظامیہ کے لیے ایک چیلنج بن گیا ہے ۔

موسمی تغیرات نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے اور دنیا بھر میں  موسم کی پیشگی اطلاع دینے والے اداروں کو مفید ، موثر اور جدید خطوط پر استوار کیا جارہا ہے لیکن پاکستان میں بدقسمتی سے صورتحال اس کے برعکس ہے۔

 کچھ ایسی ہی صورتحال خیبرپختونخوا  کی ہے جہاں چراٹ کے بعد ڈیرہ اسماعیل خان میں نصب محکمہ موسمیا ت کا ریڈار سسٹم غیر فعال ہوگیا ہے صوبائی میڑولوجی ڈپارٹمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر فہیم احمد نے اس کی تصدیق کی ہے ۔

بارش اور طوفان کی صورت میں یہ ریڈار سسٹم کام نہیں کرے گا  فہیم احمد کہتے ہیں اس مسئلے کے حل کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں ،ریڈار سسٹم کی خرابی ایسے وقت میں سامنے آئی ہے،جب مون سون بارشوں کا سلسلہ کسی بھی وقت شروع ہوسکتا،ایسے میں موسمی چیلنجز سے نمٹنا انتظامیہ کے لئے چیلنج ثابت ہوسکتا ہے۔

Read Comments