ملک کے بیشتر علاقوں میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی

اپ ڈیٹ 26 جون 2016 08:25am

 

اسلام آباد:محکمہ موسمیات نے آئندہ 48گھنٹوں میں سندھ اور بلوچستان کے بیشترعلاقوں اور پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیرمیں تیزہواؤں کے ساتھ مون سون بارشوں کی پیشگوئی کردی۔

ملک میں مون سون بارشوں کا سسٹم داخل ہوگیا، محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق ،آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران سندھ اور بلوچستان کے بیشترعلاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ فل مون سون بارش کا امکان ہے۔

  پنجاب، خیبر پختونخوا اور کشمیر میں کہیں کہیں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ مون سون بارشیں شروع ہوں گی، گزشتہ روز گوجرانوالا، راولپنڈی ،مالاکنڈ ،ہزارہ، پشاور،کوہاٹ، قلات اور کشمیر میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔

گزشتہ روز سب سے زیادہ گرمی بھکرمیں پڑی جہاں درجہ حرارت 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Read Comments