Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی:چیئرمین سینیٹ رضاربانی نے کراچی میں عبدالستارایدھی کی عیادت کی۔رضاربانی کہتے ہیں کہ پوری قوم عبدالستارایدھی کی صحتیابی کیلئےدعاگوہے۔
چیئرمین سینیٹ میاں رضاربانی ایدھی ہوم کھارادرپہنچے ،رضاربانی نے عبدالستارایدھی کی عیادت کی اور علاج معالجے سے متعلق دریافت کیا،اس موقع پرعبدالستارایدھی کی صحت اوردرازی عمرکیلئےدعا بھی کی گئی۔
میڈیا سے گفتگومیں چیئرمین سینیٹ نےکہا کہ دعاگوہیں کہ ایدھی صاحب کا آپریشن کامیاب ہو۔ہمیں کوشش کرنی چاہئےکہ علاج پاکستان میں ہی کرائیں۔
اس موقع پرسینیٹرشاہی سید اورسعیدغنی بھی چیئرمین سینٹ کے ہمراہ تھے۔جس کے بعد چیئرمین سینیٹ کا قافلہ پہنچا امجد صابری کی رہائش گاہ پہنچاجہاں انہوں نے سوگوارخاندان سے ملاقات کی اورتعزیت کا اظہارکیا ۔
میڈیا سے گفتگو میں رضاربانی کا کہنا تھا کہ امجدصابری سے ذاتی تعلق تھا۔ان کا فن لوگوں کےدلوں اورذہنوں میں موجود رہےگا۔
چیئرمین سینٹ نے امید ظاہرکی وفاقی اورصوبائی ادارے مل کرقاتلوں کوکیفرکردارتک پہنچائیں گے ۔بلقیس ایدھی نے بھی امجدصابری کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہارکیا۔