کراچی:یوم علی کےموقع پرسیکیورٹی پلان کو حتمی شکل دیدی گئی

شائع 26 جون 2016 09:52am

کراچی:کراچی میں یوم علی کے موقع پر سیکیورٹی پلا ن کو حتمی شکل دے دی گئی، مرکزی جلوس کے راستوں پر 5 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات ہوں گے ۔

کراچی میں یوم علی کے موقع پر سندھ پولیس کی جانب سے جاری سیکیورٹی پلان کے مطابق ،شہرکی تمام اہم مساجد اور امام بارگاہوں میں پولیس کی اضافی نفری تعینات کی جائے گی،مرکزی جلوس کی حفاظت پر5 ہزارسے زائد اہلکار تعینات ہوں گے ۔

 ایم اے جناح روڈ کی جانب آنے والے تمام راستے سیل کر دئے جائیں گے، بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیمیں جلوس کی گذرگاہ کی سوئپنگ کرے گی جبکہ سرچنگ کے لیے اسنیفرڈ ڈاگز کی مدد بھی لی جائے گی۔

آئی جی سندھ نے یوم علی کے موقع پر اعلی پولیس افسران کو اپنے علاقوں میں موجود رہنے اور سیکیورٹی انتظامات کی نگرانی کی ہدایت کی ہے ، جلوس کی سی سی ٹی وی کیمروں اور ہیلی کاپٹرکی مدد سے نگرانی بھی کی جائے گی۔

Read Comments