شائع 26 جون 2016 12:20pm

اڑتا پنجاب کا باکس آفس پر راج

نئی دہلی: تنازعات سے گھری ، 2016 کی سب سے زیادہ زیر بحث رہنے والی فلم اڑتا پنجاب نے اپنی ریلیز کیلئے سینسر بورڈ کے ساتھ سخت معرکہ آرائی کی اور ریلیز کے بعد تھیٹروں میں فتح کے جھنڈے گاڑھ دیئے۔

ابھیشیک چوبے کی زیرہدایت بننے والی فلم کی کمائی باکس آفس پر 50کروڑ سے تجاوز کر چکی ہے۔

منشیات کی لعنت کے موضوع پر17 جون کو ریلیز ہونے والی فلم میں مرکزی کاسٹ شاہد کپور، عالیہ بھٹ، کرینہ کپور خان اور دلجیت دوسنجھ شامل ہیں۔

بشکریہ زی نیوز

Read Comments