شائع 26 جون 2016 04:10pm

سیف علی خان شوٹنگ کے دوران زخمی

نئی دہلی: جتنی شاندار فلم پردے پر دکھ رہی ہوتی ہے ، اس سے کئی زیادہ جتن پردے کے پیچھے اس کے بننے میں ہوتے ہیں۔ ایسا ہی کچھ بولی وڈ نواب سیف علی خان کے ساتھ  ہوا۔

اطلاعات کے مطابق45 سالہ اداکار فلم کی شوٹنگ کے دوران اپنا انگوٹھا زخمی کر بیٹھے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سوہا علی خان کا کہنا تھا کہ 'شوٹنگ کے دوران بھائی کا انگوٹھا زخمی ہوا ہے، لیکن وقت پر طبی امداد دے دی گئی۔ ان کے انگوٹھے کی صحتیابی کا عمل بھی شروع ہوچکا ہے۔ آپ لوگوں کی فکر اور دعاؤں کا شکریہ۔'

بشکریہ زی نیوز

Read Comments