تیسرا عشرہ شروع ہوتے ہی لاکھوں افراد کا اعتکاف کیلئے مساجد کا رخ

شائع 26 جون 2016 04:54pm

اعتکاف سنت نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بھی ہے اور اللہ کی خوشنودی حاصل کرنے اور گناہوں کی بخشش کا اہم ذریعہ بھی،ماہ صیام کا تیسرا عشرہ جیسے بخشش کا زریعہ قرار  دیا جاتا ہے تو وہیں یہ باعث خیر و برکت بھی ہے، جس کا اہم جزو اعتکاف کو سمجھا جاتا ہے۔

 تیسرا عشرہ شروع ہوتے ہی لاکھوں افراد نےاعتکاف کیلئے مساجد کا رخ کر لیا ہے ۔ اسلام باد میں بھی اعتکاف کا سب سے بڑا اجتماع فیصل مسجد منعقد کیا گیا ہے جہاں 800 افراد یہ سعادت حاصل کر رہے ہیں۔

اس عظیم سنت کی ادائیگی کیلئے اسلام آباد کے علاوہ ملک کے مختلف شہروں سے لوگ   فیصل مسجد پہنچ ہیں، جہاں وہ عبادت کے علاوہ ملک و قوم کی سلامتی  کیلئے دعا کر رہے ہیں۔

اعتکاف میں بیٹھنے والے افراد کیلئے قرآن پاک کی تعلیم اور دینی موضوعات پر لیکچرز کا بھی اہتمام کیاگیا ہے جبکہ سحر وافطار کا بھی خصوصی اہتمام کیاگیا ہے۔

Read Comments