Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:مون سون ہوائیں بتدریج پاکستان میں داخل ہورہی ہیں۔ ملک بھرمیں آج سے مون سون کی بارش باقاعدہ شروع ہوجائے گی۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں شدید حبس ہوگا۔
ابررحمت برسنے کے لیے تیارہےلیکن اس سے پہلے کراچی میں شدید حبس ہوگا،جس کے بعد ابررحمت کراچی والوں کو بھی سیراب کرے گا۔
محکمہ موسمیات نے آج شام اورمنگل کے روز کراچی میں بارش کی پیشگوئی کردی،زیریں سندھ ، جنوبی پنجاب اورخیبرپختونخوا میں بھی بارش کا امکان ہے ۔
محکمہ موسمیات نے بلوچستان میں طوفانی بارش کے پیش نظر الرٹ جاری کردیا۔بلوچستان میں الگے 2روز میں موسلا دھار بارش سے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے ۔
ماہرموسمیات محمد حنیف کا کہنا ہے کہ اسلام آباد، لاہور، سیالکوٹ، بہاولپور، ڈی جی خان، سکھر اور کشمیر کے اکثرعلاقوں میں بھی بارش ہوسکتی ہے ۔