Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
ہالا:ہالا کے قریب قومی شاہراہ پر کاراورڈمپرمیں تصادم کے نتیجے میں 5افراد جاں بحق اور 2زخمی ہوگئے۔
ہالا کے قریب نیوسعید آباد میں حادثہ تیزرفتار ڈمپراور کارمیں تصادم کے باعث پیش آیا۔مرنے والوں میں 3خواتین بھی شامل ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق، جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی چانڈیو خاندان سے ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق اورزخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔
اسپتال ذرائع کے مطابق ،زخمی افراد میں ریما اور8 سالہ بچہ شامل ہے۔