رحیم یارخان:قومی شاہراہ پرکارالٹ گئی،4افراد جاں بحق

اپ ڈیٹ 27 جون 2016 07:41am

رحیم یار خان :رحیم یار خان میں قومی شاہراہ پر موٹر سائیکل کو بچاتے ہوئے کار الٹ گئی ،حادثے میں ایک بچے سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

رحیم یارخان قومی شاہراہ پر میانوالی قریشیاں کے قریب پل بہرام کے مقام پر موٹر سائیکل کوبچاتے ہوئے کار الٹ گئی۔ جس کی وجہ سے 3 افراد موقع پر جاں بحق اور 4 شدید زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو رورل ہیلتھ سینٹر منتقل کیا گیا۔ جہاں پر ایک بچہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

جس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 4 ہوگئی ہے۔ جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق اوکاڑہ سے بتایا جارہا ہے۔

Read Comments