Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
لاہور:لاہورکےشیخ زیداسپتال میں زیر علاج نوجوان نے چوتھی منزل سے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی۔
لواحقین کا کہنا ہے کہ اسپتال انتظامیہ کی جانب سے آپریشن کی تاریخ نہیں دی جارہی تھی۔جس پر عثمان دلبرداشتہ تھا۔
ذرائع کے مطابق، شیخ زید اسپتال کے لیور ٹرانسپلانٹ وارڈ میں زیرعلاج 23 سالہ عثمان نامی نوجوان نے خود کشی کرلی،نوجوان جگر کے عارضہ میں مبتلا تھا اور ایک ماہ سے آپریشن کا انتظار کررہا تھا لیکن ڈاکٹروں اور انتظامیہ کی جانب سے تاریخ نہیں دی جارہی تھی جس سے دلبرداشتہ ہوکر نوجوان نے ہسپتال کی چوتھی منزل سے چھلانگ لگا دی۔
ورثہ نے مؤقف اختیار کیا ڈاکٹروں کو مریض کی حالت سے آگاہ کیا لیکن انتظامیہ نے کوئی توجہ نے دی جبکہ انتظامیہ کا کہنا تھا کہ مریض چھٹی کے لیے ضد کررہا تھا لیکن حالت بہتر نہ ہونے کے باعث ڈسچارج نہیں کیا گیا ،نوجوان چارسدہ کا رہائشی تھا اور پنجاب یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کررہا تھا۔