وزیر اعظم کی واپسی سے متعلق فیصلہ دو جولائی کو متوقع

شائع 27 جون 2016 01:41pm

وزیرا عظم نواز شریف نے وطن واپسی سے متعلق فیصلہ دو جولائی کو متوقع ہے ۔وزیرا عظم نواز شریف سے آج نیوز کی اینکر پرسن منیزے جہانگیر نے ملاقات کی ہے ۔

انٹرویو میں وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ڈاکٹرز نے ہسپتال سے چھٹی لندن میں رہنے کی شرط پر دی ہے ۔وزیر اعظم نے مزید کہا کہ ان کی وطن واپسی سے متعلق فیصلہ دو جولائی کو متوقع ہے ۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ان کا دوبارہ چیک اپ دو جولائی کو ہوگا ۔

اپنے انٹرو یو میں وزیر اعظم نواز شریف نے مزید کہا کہ ابھی بھی وہ کھڑے ہوں تو ٹانگوں میں درد ہونے لگتا ہے ،وہ وطن واپسی کا فیصلہ ڈاکٹرز کی ہدایت کے مطابق کرینگے ۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کی لندن میں اکتیس مئی کو اوپن ہارٹ سرجری ہوئی ہے جس کے بعدڈاکٹرز نے ان کو آرام تجویز کیا تھا تاہم اب دوبارہ انکا چیک اپ دو جولائی کو متوقع ہے ۔

Read Comments