Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:مشیرخارجہ سرتاج عزیز کا کہنا ہے کہ بھارت کے ساتھ مذاکرات میں سب سے پہلے کشمیر پر بات ہوگی۔
اسلام آباد میں سرتاج عزیز نے ملک سے آئے صحافیوں کو دفترخارجہ میں خارجہ پالیسی پر بریفنگ دی ۔مشیرخارجہ نے واضح کیا کہ بھارت کے ساتھ مذاکرات میں سب سے پہلے کشمیرپربات ہوگی۔انہوں نے بتایا کہ ایران نے کلبھوشن یادیو کی تحقیقات کے لیے بھرپورتعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔
مشیرخارجہ سرتاج عزیز کا کہناتھا کہ امریکا کے ساتھ حالیہ تناو کا اصل مسئلہ پاکستان کے نیوکلیئر پروگرام کے حوالے سے ہے ۔نیوکلیئر سپلائرگروپ کے سیول اجلاس میں ہمارے اصولی موقف کی فتح ہوئی ہے۔