بولی وڈ کے سپراسٹارانیل کپور نے پاکستانی ڈراموں اورفلموں میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
بولی وڈ کے دوسرے سب سے بڑے انٹرنیشنل انڈین فلم اکیڈمی ایوارڈ( آئیفا)کی تقریب میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اداکار انیل کپورکا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹی وی شوز اور فلموں میں کام کرنے کا خواہشمند ہوں کیوں کہ سب ہی فنکار ایک دوسرے کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں جس سے آپس میں محبتیں بڑھیں گی اورانڈسٹری کے حالات میں بہتری آئےگی۔
انیل کپورنے بطور چائلڈ آرٹسٹ بولی وڈ میں قدم رکھا اور1982 میں ریلیز ہونے والی فلم ”'شکتی' سے فلمی کیرئیر کا آغازکیا لیکن انہیں شہرت فلم 'مسٹر انڈیا' اور 'رام لکھن' سے ملی جس کے بعد انہوں نے پیچھے مڑکرنہیں دیکھا اور کئی بلاک بسٹر فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے جبکہ انیل کپوراداکاری کے ساتھ ساتھ فلمسازی اور چھوٹے پردے پر بھی قسمت آزمائی کرچکے ہیں اور وہاں بھی کامیابیاں سمیٹیں ہیں۔
بشکریہ انڈین ایکسپریس