Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:ماڈل گرل ایان علی کو گرفتار کرنے والے مقتول افسر کی اہلیہ انصاف کے حصول کے لیے سپریم کورٹ پہنچ گئی۔ مقتول اعجاز چوہدری کی بیوہ نے ایان علی کے خلاف پولیس کارروائی کے لیے درخواست جمع کرادی ہے۔ دوسری جانب ماڈل گرل کے وکیل نے ای سی ایل سے نام خارج نہ نکالنے کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی۔
میرے خاوند کو ایان علی نے قتل کرایا۔ انصاف کی فراہمی تک ماڈل گرل کا نام ای سی ایل میں رکھا جائے۔ کسٹم کے مقتول افسراعجازچوہدری کی بیوہ صائمہ اعجاز نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی۔درخواست میں وزارت داخلہ کو بھی فریق بنانے کی استدعا کی گئی ہے۔
درخواست گزارکا کہنا ہے کہ منی لانڈرنگ کیس میں ان کے شوہر اعجازچوہدری کو تحقیقاتی افسرمقررکیا گیا تھا۔ماڈل گرل سے برآمد رقم جس وئیر ہاوس میں رکھی گئی اس کے انچارج بھی اعجاز چوہدری تھے۔درخواست گزار کا کہنا ہے عدالت اعجاز چوہدری قتل کیس میں ایان خلاف کارروائی کے لیے پولیس افسران کو ہدایات جاری کرے۔
دوسری جانب ماڈل گرل وکیل سردار لطیف کھوسہ نے ایان علی کا نام ای سی ایل سے نہ نکالنے پر وزارت داخلہ کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائرکردی ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزارت داخلہ کے اس اقدام سے عدلیہ کا وقار مجروح ہوا ہے۔ عدلیہ ذمہ داران کے خلاف فوری ایکشن لے۔