کلبھوشن کی گرفتار ی سے راٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے ،سیکرٹری دفاع

شائع 27 جون 2016 04:09pm

اسلام آباد:سیکرٹری دفاع محمد عالم خٹک کا کہنا ہے کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن کی گرفتاری کے بعد "را نیٹ ورک " ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔

قائمہ کمیٹی برائے دفاع کا اجلاس چیرمین شیخ روحیل اصغر کی صدارت میں ہوا۔ لیفٹیننٹ جنرل محمد عالم خٹک ریٹائرڈ نے کمیٹی کو بتایا کہ بھارت پاکستان میں کھلی مداخلت کر رہا ہے۔ سیکیورٹی اداروں کو بلوچستان اور کراچی میں اہم کامیابیاں ہیں۔

سیکرٹری دفاع کا کہنا تھا کہ کلبھوشن کی گرفتاری کے بعد بھارتی جاسوسی نیٹ ورک ٹوٹ پھوٹ کا شکارہے۔ پاک افغان بارڈرکے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ طورخم گیٹ پر تعمیراتی کام جاری ہے۔ ڈیورنڈ لائن کو نہیں مانتے یہ بین الاقوامی سرحد ہے۔

Read Comments