Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
خضدار :خضدارمیں مسافر کوچ الٹنے سے گیارہ مسافر جاں بحق جبکہ ستائیس زخمی ہوگئے،زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
کراچی سے کوئٹہ جانے والی مسافرکوچ خضدار کے قریب بے قابو ہوکر پل سے نیچے جاگری ۔حادثے کے نتیجے میں گیارہ افراد جاں بحق اور ستائیس زخمی ہوگئے۔جنھیں ایدھی ایمبولینس اورلیویزفورس کے جوانوں نے ٹیچنگ اسپتال خضدارپہنچایا۔
زخمیوں میں خواتین اوربچے بھی شامل ہیں۔ جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔