Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی:وزیراعلی سندھ کی زیرصدارت صوبائی اپیکس کمیٹی کا اجلاس آج شام ہوگا۔عسکری قیادت کےزیرصدارت اجلاس کے فیصلوں پرعملدرآمد کیلئے نئی حکمت عملی بنائی جائے گی۔
صوبائی اپیکس کمیٹی کا اجلاس وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی زیرصدارت آج شام وزیراعلی ہاوس میں ہوگا،اجلاس میں گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد،وزیرداخلہ انور سیال،کورکمانڈر،ڈی جی رینجرز،آئی جی سندھ سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اعلیٰ افسران شریک ہوں گے۔
اجلاس میں کراچی میں حالیہ بدامنی کی لہراوردیگرمعاملات زیرغورآئیں گے،اجلاس میں عسکری قیادت کی زیرصدارت اجلاس میں آپریشن کوتیزکرنےسے متعلق فیصلوں پرعملدرآمد کیلئے حکمت عملی ترتیب دی جائے گی۔
اجلاس میں چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے صاحبزادے بیرسٹراویس شاہ کی بازیابی اورامجد صابری کے قاتلوں کی گرفتاری سے متعلق پیش رفت کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔