Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کوئٹہ:بلوچستان میگا کرپشن اسکینڈل کےمرکزی کردار سابق سیکرٹری خزانہ بلوچستان مشتاق رئیسانی اور سابق اکاؤنٹ افسر ٹاؤن کمیٹی خالق آباد ندیم اقبال مزید چودہ ریمانڈ پر نیب کےحوالے کردیئے گئے۔
آج احتساب عدالت کے جج عبدالمجید ناصر کی عدالت نے مشتاق رئیسانی کیس کی سماعت کی،سابق سیکرٹری خزانہ بلوچستان مشتاق رئیسانی کے وکیل نے دوران سماعت مؤقف اختیار کیا کہ جو برآمدگیاں اور وصولیاں ہوئی ہیں ان کی فہرست عدالت میں پیش نہیں کی گئی اور نہ یہ بتایا گیا کہ مشتاق رئیسانی کا میڈیا ٹرائل بھی کیا جارہا ہے۔
جس پر جج نے ریمارکس دیئےکہ میڈیا کی بحث چھوڑیں آپ اپنا کام کریں،نیب کے تفتیشی افسر نے بیان دیا کہ مشتاق رئیسانی نے مزید نشاندہیاں کی ہیں اور ریکوری بھی ہوئی ہے۔
ان کا مزید 14 روزہ ریمانڈ دیا جائے، عدالت نے مشتاق رئیسانی کی جانب سے عید کےروز خاندان والوں سے ملاقات کی استدعا کو بھی منظور کرلیا۔
سابق اکاؤنٹ افسر ندیم اقبال کی جانب سے جیل وارڈ منتقل کرنے کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے بحث پرسوں کیلئے رکھ دی گئی جبکہ دونوں ملزمان کو 14 روزہ ریمانڈ پرنیب کےحوالے کردیا گیا،کیس کی آئندہ سماعت 11جولائی کو ہوگی۔