کراچی:رینجرز کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 12ملزمان گرفتار

اپ ڈیٹ 28 جون 2016 09:48am

کراچی میں رینجرز نے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران 2ٹارگٹ کلرزسمیت 12ملزمان کوگرفتارکرلیا۔

رینجرزترجمان کے مطابق، سندھ رینجرزنے کورنگی،شاہ فیصل،گڈاپ،گلبرگ اورناظم آباد میں جرائم پیشہ عناصرکے خلاف کاروائیاں کیں۔ مختلف کاروائیوں میں 12 ملزمان کو گرفتارکرکےاسلحہ برآمد کرلیا گیا۔

رینجرزترجمان کے مطابق ،گرفتار ملزمان میں ایم کیوایم عسکری ونگ سے تعلق رکھنے والے 2ٹارگٹ کلرزبھی شامل ہیں۔

لانڈھی اورماڈل کالونی میں اسنیپ چیکنگ کےدوران 4ملزمان کوگرفتار کرکے اسلحہ برآمدکرلیا گیا۔

Read Comments