شائع 28 جون 2016 09:49am

شاہد کپور نے خودکشی  کی کوشش کیوں کی؟

ممبئی:شاہد کپور کا شمار بھارتی فلم انڈسٹری کے باصلاحیت اداکاروں میں ہوتا ہے،ان کی نہ صرف اداکاری کمال کی ہے،بلکہ ڈانس میں بھی مہارت رکھتے ہیں۔

شاہد کپور کے فنی کیر ئیر میں کئی اتار چڑھاؤ آئے ،گزشتہ  کچھ سال ان کی زندگی اور کیر ئیر کیلئے صحیح نہیں تھے ، ان کے بارے میں یہ کہا جانےلگا تھا فلموں  میں ان کا سفر اب ختم ہوگیا۔

یہاں تک کہ بولی وڈ کے بڑے ہدایت کار اور پروڈیوسرز انہیں اپنی فلم میں لینے کیلئے بالکل بھی تیار نہیں تھے۔

شاہد سے جب اس بارے میں بات کی گئی تو ان کا کہنا تھا کہ' فلموں کا غلط انتخاب کیر ئیر کے زوال کی وجہ بنا'۔

انہوں نے کہا کہ جب وی میٹ اور کمینے جیسی فلموں نے میرے کیر ئیر کو بہت سہارا دیا ،تاہم کمینے جیسی کامیاب  فلم کے بعد 'دل بولے ہڑپا'(2009) کا انتخاب ایسا تھا جیسے  'میں نے خود کشی کرلی ہو'۔

 انہوں نے اپنی بات کو مزید آگے بڑھاتے ہوئے کہا  ماضی میں  میں نے فلموں کےانتخاب کے لحاظ سے بہت بڑی غلطیاں کی ہیں،لیکن اب میں محتاط ہو گیا ہوں۔

اس کی بڑی مثال حال ہی میں ریلیز ہوئی فلم 'اڑتا پنجاب' ہے ،جس کا موضوع اور کہانی بہت ہی مختلف ہے،جو لوگوں کو بیحد پسند آئے گی۔

 واضح رہے کہ شاہد کی فلم 'اڑتا پنجاب 'ریلیز سے اب تک50 کروڑ سے زائد کا بزنس کر چکی ہے،فلم میں ان کے ساتھ کرینہ کپور اور عالیہ بھٹ نے اہم کردار نبھائے ہیں۔

بشکریہ:بولی وڈ لائف ڈاٹ کام

Read Comments