شائع 28 جون 2016 10:36am

اداکار جتیندرا کے بیٹے کے گھر ہوئی نئے مہمان کی آمد

ممبئی:بولی وڈ کے معروف اداکار جتیندرا کے بیٹے اور مشہور پروڈیوسر ایکتا کپور کے بھائی تشار کپور کے گھر ہوئی  ننھے مہمان کی آمد۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق  تشار کپور کے گھر ننھے مہمان کی آمد  ان کے مداحوں کیلئے کافی حیرانی اور خوشی کا باعث بنی ہے۔

تشار نے یہ خوشی اپنے مداحوں کے ساتھ بانٹتے ہوئے پیغام لکھا ہے کہ'والد بننا دنیا کاسب سے خوبصورت احساس ہے،میں یہ احساس لفظوں میں بیان نہیں کرسکتا'۔

انہوں نے مزید کہا کہ خدا کی مہربانی  اور بہترین میڈیکل ٹیم کی بدولت مجھے والد بننے کا اعزاز حاصل  ہوا۔

واضح رہے کہ تشار کے والد بننے کے ساتھ ہی جتیندرا دادا ،جبکہ ایکتا کپور پھوپھی بن گئی ہیں،اداکار جتیندرا کی اپنے پوتے کے ساتھ لی گئی تصویر سوشل میڈیا پر مقبول ہو رہی ہے۔

خیال رہے کہ بولی وڈ  کڈز کلب میں ایک اور  مشہور بچے کا اضافہ ہو چکا ہے،اب دیکھنا یہ ہے کہ یہ بچہ کتنی شہرت اور میڈیا کوریج سمیٹتا ہے۔

Read Comments