سپریم کورٹ :یوٹیلٹی اسٹورز پر سبسڈی کا معاملہ حل کرنے کی ہدایت

شائع 28 جون 2016 01:25pm

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت کی یوٹیلیٹی سٹورزکو دی گئی سبسڈی کا معاملے حل کرنے کا حکم دیدیا۔ جسٹس شیخ عظمت سعید نے ریمارکس دیئے کہ کروڑوں روپے کے ٹیکس نادہندہ کوایف بی آرپوچھتا تک نہیں۔

یوٹیلیٹی سٹورز پر سبسڈی سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس شیخ عظمت سعید کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی۔ جسٹس شیخ عظمت سعید نے کہا کہ حکومت عوام کو سبسڈی دیتی ہے، کیا اب ایف بی آر اس پر بھی ٹیکس کاٹے گی؟ جو کروڑوں روپے کے ٹیکس نادہندگان ہیں انہیں ایف بی آر والے پوچھتے نہیں، اگر عوام بپھر گئے تو آپ ٹیکس تو وصول کرلیں گے مگرادارے نہیں بچیں گے۔

عدالت نے حکومتی وکیل کو ہدایت کی کہ یوٹیلیٹی اسٹورزکودی گئی سبسڈی کا معاملہ فوری طورپرحل کروائیں۔ کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردی گئی۔

Read Comments