Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی :سندھ ہائی کورٹ میں سابق صوبائی وزیراطلاعات شرجیل میمن کا نام اے سی ایل میں ڈالنے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔
سندھ ہائی کورٹ میں شرجیل میمن کی جانب سے درخواست دائرکی گئی تھی کہ نیب کی جانب سے ان پراختیارات کا ناجائز استعمال اور کرپشن کاجھوٹا الزام لگایا گیا۔انکوائری سے قبل کوئی نوٹس بھی جاری نہیں کیاگیااور نہ ہی ای سی ایل میں نام شامل کرنے سے قبل کوئی نوٹس جاری کیا گیا۔
دوران سماعت جسٹس عقیل احمد عباسی نے ریمارکس دیئے کہ شرجیل میمن کہاں ہیں انہیں پہلے ملک میں تو بلائیں،ملک میں آنے کیلئے ای سی ایل سے نام نکالنے کی کیا ضرورت ہے۔عدالت نے وفاقی وزارت داخلہ اوردیگر کونوٹس جاری کرتے ہوئے بارہ جولائی تک جواب جمع کرانے کا حکم دیدیا۔