Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ ملک قائداعظم کے وژن کے مطابق ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا،وزیراعظم نوازشریف کہتے ہیں قائد اعظم کی شخصیت روشنی کے ایک بلند مینار کی حیثیت رکھتی ہے۔صدر مملکت ممنون حسین کا یوم قائد پر قوم کو پیغام میں کہنا ہے کہ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح نے مختصر وقت میں برصغیر کے مسلمانوں کو یکجا کیا اور آج ہمارا وطن قائداعظم کے وژن کے مطابق ترقی کی راہ پر گامزن ہوچکا ہے۔ وزیراعظم نواز شریف کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ محکومی کیخلاف طویل جدوجہد اور آزادی کی تحریک میں قائد اعظم کی شخصیت روشنی کے ایک بلند مینار کی حیثیت رکھتی ہے، آپ کے پرعزم قیادت نے برصغیر کے مسلمانوں کو ایک لڑی میں پرویا جنہوں نے بے مثال قربانیاں دیکر آزادی کی منزل حاصل کی۔وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں انتہا پسندی، عدم برداشت، فرقہ واریت اور ہرقسم کے تعصب کیخلاف متحد ہو کر جدوجہد کرنا ہو گی۔
اسلام آباد:صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ ملک قائداعظم کے وژن کے مطابق ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا،وزیراعظم نوازشریف کہتے ہیں قائد اعظم کی شخصیت روشنی کے ایک بلند مینار کی حیثیت رکھتی ہے۔
صدر مملکت ممنون حسین کا یوم قائد پر قوم کو پیغام میں کہنا ہے کہ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح نے مختصر وقت میں برصغیر کے مسلمانوں کو یکجا کیا اور آج ہمارا وطن قائداعظم کے وژن کے مطابق ترقی کی راہ پر گامزن ہوچکا ہے۔
وزیراعظم نواز شریف کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ محکومی کیخلاف طویل جدوجہد اور آزادی کی تحریک میں قائد اعظم کی شخصیت روشنی کے ایک بلند مینار کی حیثیت رکھتی ہے، آپ کے پرعزم قیادت نے برصغیر کے مسلمانوں کو ایک لڑی میں پرویا جنہوں نے بے مثال قربانیاں دیکر آزادی کی منزل حاصل کی۔وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں انتہا پسندی، عدم برداشت، فرقہ واریت اور ہرقسم کے تعصب کیخلاف متحد ہو کر جدوجہد کرنا ہو گی۔