Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کوئٹہ :کوئٹہ میں میں فائرنگ کے دومختلف واقعات میں چارپولیس اہلکار شہید جبکہ ایک راہ گیر زخمی ہوگیا۔
کوئٹہ میں امن کے دشمن رمضان میں بھی باز نہ آئے،ہزارگنجی میں ایس ایچ او شالکوٹ کی گاڑی پر ملزمان کی فائرنگ سے دو اہلکار شہید ہوگئے، پولیس کی جوابی کارروائی میں حملہ آور بھاگ نکلے، حملے میں ایس ایچ او جاوید بزدار محفوظ رہے،سریاب روڈ پر بھی پولیس موبائل پر فائرنگ ہوئی جس میں دو اہلکار جاں بحق اور ایک راہ گیر زخمی ہوا،جاں بحق اہلکاروں کی شناخت فیض محمد اور نعیم اختر کے نام سے ہوئی۔
پولیس اور ایف سی نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا، وزیراعلیٰ اور وزیرداخلہ بلوچستان نے اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے آئی جی بلوچستان سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔