کراچی:لیاری میں رینجرز سے مقابلہ، 2’دہشت گرد ‘ہلاک

اپ ڈیٹ 29 جون 2016 07:57am

کراچی:کراچی کے علاقے لیاری میں رینجرز سے مقابلے میں2’دہشت گرد ‘ہلاک اور 2 فرار ہوگئے۔

کراچی کے علاقے لیاری نواں لین میں رینجرز کی بھاری نفری نے رات گئے سرچ آپریشن کیا،’دہشت گردوں ‘نے قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی،رینجرز کی جوابی فائرنگ سے 2’ دہشت گرد ‘مارے گئے۔

ترجمان رینجرز کے مطابق ،ہلاک دہشت گرد قتل اغوا ڈکیتی اور بھتہ خوری کی واداتوں میں ملوث تھے۔دہشت گردوں کے قبصے سے خوکار اسلحہ بڑی تعداد میں برآمد کرلیا گیا۔

Read Comments