ایک بار جب لال بیگ آپ کے گھر میں داخل ہو جائیں تو انہیں نکالنا بیحد مشکل ہو جاتا ہے۔ یہ آپ کی ہر چیز کو خراب کر دیتے ہیں ، خواہ وہ کھانے کی کوئی چیز ہو ، کتاب ہو یا کپڑے ہوں، لال بیگوں کی ایک قسم جراثیم بھی پھیلاتی ہے جو کہ بہت خطرناک ثابت ہوتے ہیں، لال بیگوں سےنجات پانا آسان نہیں مگر ان طریقوں سےنجات پا سکتے ہیں۔
کیا آپ کو معلوم ہے کہ لال بیگوں کے لئے پانی بیحد اہمیت کا حامل ہوتا ہے، یہ کھانے کے بغیر ایک ماہ تک زندہ رہ سکتے ہیں مگر بغیر پانی کے ان کے لئے زندہ رہنا نا ممکن ہے۔ آپ اپنے گھر میں موجود تمام پائپ لائنز دیکھیں کہ کہیں سے پانی لیک نہ ہو اور پھر اسے ٹھیک کریں لال بیگوں کے گھر میں رہنے کی ایک بڑی وجہ پانی ہے۔ جب انہیں پانی ملنا بند ہو جائےگا وہ خود بخود گھر سے نکل جائیں گے۔
کھانے کے فورا بعد گھر کی صفائی کیجئے، کہیں بھی کھانے کے ذراعت موجود نہ رہیں، کھانے کے فورا بعد ڈائننگ یا دسترخوان اچھی طرح سے صاف کر لیں۔ اس کے علاوہ کھانے کو کبھی کھلا مت چھوڑیں، کھانے کی چیزوں کو ائیر ٹائٹ جار میں محفوظ کیجئے اس عمل سے بھی آپ لال بیگوں سے بہت جلدی نجات پا سکیں گے۔
پوچا لگاتے وقت خیال رکھیں کہ کہیں بھی پانی جمع نہ ہو کیونکہ یہ اس جگہ لازمی آتے ہیں جہاں پانی موجود ہو۔
اس کے علاوہ یہ طریقہ اپنائیں
ایک حصہ پاؤڈر لیں اس میں ایک حصہ بورک ایسڈ جو کہ مارکیٹ میں (لال بیگ مارنے کی دوا ) کے نام سے دستیاب ہیں وہ ملائیں اسی میں ایک حصہ آٹا اور چینی کا پاوڈر شامل کریں آٹا اور چینی لال بیگوں کے لئے کشش کا باعث ہوتےہیں اور بورک ایسٹ کی مدد سے انہیں مارا جا سکتا ہے۔ اس پاؤڈر کو گھر کے کونوں میں درازوں، الماریوں، چولھے کے گرد، فریج کے نیچے غرض ہر اس جگہ چھڑکیں جہاں آپ کو لال بیگوں کے آنے کا علم ہو۔
اس کے علاوہ آپ ایک حصہ بورک ایسڈ دو حصے آٹا اور ایک حصہ کوکو پاوڈر کا بھی بنا سکتے ہیں یہ بھی لال بیگ مارنے میں بیحد مدد گار ثابت ہو سکتا ہے۔
یہ پاؤڈر لال بیگ مانے کے لئے بیحد مفید ہے اس کے مہینا بھر استعمال سے آپ بہت جلد لال بیگوں سے نجات حاصل کر سکیں گے۔