Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:سپریم کورٹ میں مارگلہ ہلزسٹون کرشنگ ازخود نوٹس کی سماعت ہوئی،جسٹس شیخ عظمت سعید نے ریمارکس دیے کہ حکومت اب بھی پی سی او کے دورمیں رہ رہی ہے اسے پی سی او کے دور سے اکیسویں صدی میں واپس لائیں گے۔
سپریم کورٹ میں مارگلہ ہلزدرختوں کی کٹائی اوراسٹون کرشنگ ازخود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی ۔جسٹس شیخ عظمت سعید کی سربراہی میں 2رکنی بینچ نے سماعت کی۔
سپریم کورٹ نے مارگلہ ہل نیشنل پارک کی 2013اور موجودہ سیٹلائٹ تصاویرطلب کرتے ہوئے متعلقہ ڈی پی اوز ، ایس پیز ، ایس ایچ اوز اور سی ڈی کے ممبرانوائرمنٹ کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا ۔
جسٹس شیخ عظمت نے ریمارکس دیے کہ عدالتی احکامات پرعمل نہیں ہورہا سیٹلائٹ تصاویردیکھ کرفیصلہ کریں گے کہ ذمہ داران کا کیا کرنا ہے ۔
جسٹس شیخ عظمت نے کہاکہ وفاق اور صوبے عدالتی فیصلوں کو کمزور سمجھتے ہیں اورسمجھتے ہیں کہ ان کے اقدامات کوچیلنج نہیں کیا جا سکتا ، حکومت اب بھی پی سی او کے دور میں رہ رہی ہے حکومت کو پی سی او کے دور سے 21ویں صدی میں واپس لائیں گے۔
سپریم کورٹ نے وفاق ، پنجاب اور خیبرپختونخوا حکومت سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 20 جولائی تک ملتوی کردی۔