اپ ڈیٹ 30 جون 2016 10:38am

آج کی چھٹ پٹ ریسپی

:آلو کی ٹکیاں

:اجزاء

   ابلے اور میش کئے آلو - آدھا کلو

ڈبل روٹی کے سلائس- 2 عدد پانی میں بھگو دیں

بھون کر پسا ہوا سفید زیرہ- 1 کھانے کا چمچہ

دال چنا- آدھی پیالی

مرچ حسب ضرورت

انڈا ایک عدد

میدہ -ایک کپ

نمک -حسب ذائقہ

:ترکیب

ابلے ہوئے اور میش آلووں میں نمک ، زیرہ اور دبل روٹی (پانی سے نکال کر ہاتھوں سے دبا کر سارا پانی نکال لیں) ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں اور چنے کی دال کا آمیزہ آلووں کے درمیان بھر کر رکھ دیں ( چنے کی دال میں مرچیں نمک ملا لیں اور آمیزہ تیار ہے) اور آلو میں بھر کر کباب  بنا لیں۔ اب ان ٹکیوں کو پہلے انڈے میں ڈپ کریں اور پھر خشک میدے میں رول کر کے فرائی کریں ۔ مزیدار ٹکیاں تیار ہیں

اب ان ٹکیوں کو املی یا پودینے کی چٹنی کے ساتھ کھائیں۔

Read Comments