شائع 29 جون 2016 01:43pm

سلمان خان اور سنجے دت کی دوستی سرد جنگ کا شکار

بولی وڈ اداکار سنجے دت اور سلمان خان کی دوستی سرد جنگ کا شکار ہوگئی۔ دونوں کے درمیان اس جنگ کی وجہ بنے ہیں فلمی دنیا میں قدم جمانے والے نوجوان اداکار رنبیر کپور۔

سلو بھائی نے سنجو بابا کی زندگی پر مبنی فلم میں سنجے دت کے کردار کو نبھانے کیلئے رنبیر کپور کے انتخاب پرتحفظات کا اظہار کیا ہے ۔لیکن سنجے دت اس فیصلے سے متفق ہیں۔

دونوں کے مشترکہ دوست کا کہنا ہے کہ ہم سجھتے رہے کہ یہ سرد جنگ جلد اختتام پزیر ہوگی لیکن دونوں جانب سے ایسے کوئی آثار نہیں دکھائی دیتے۔

Read Comments