Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی :کراچی میں بارش سے نظام زندگی درہم برہم ہوگیا ،جگہ جگہ پانی جمع ہوگیا ،نشیبی علاقے زیر آب آگئے ،تاحال پانی نہیں نکالا جاسکتا ۔
نااہل اداروں نے باران رحمت زحمت بنادی۔تیس منٹ کی بارش نے سب کچھ درہم برہم کردیا۔کراچی میں بارش نے سرکاری اداروں کا پول کھول دیا۔بلدیاتی اداروں کی نااہلی کے باعث عوام کوشدید مشکلات کا سامنا رہا۔
سڑکوں پررات سے کھڑے پانی کی اب تک نکاسی ممکن نہ ہوسکی۔جس کے باعث مختلف علاقوں میں ٹریفک کی روانی درہم برہم رہی۔آئی آئی چندریگرروڈ،لیاقت آباد،ایم اے جناح روڈ،گولیمارسمیت دیگرعلاقوں میں سڑکوں پانی کھڑاہے۔نشیبی علاقوں کے گلی محلوں میں پانی کھڑاہونے کے باعث معمولات شدیدمتاثرہیں۔