اپنی نوعیت کی پہلی پاکستانی فلم 'ڈانس کہانی' کا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔ فلم میں مرکزی کردار دبئی سے تعلق رکھنے والی ماڈل میڈیلن حنا ادا کررہی ہیں۔
https://youtu.be/wM6F8rT-hI0
فلم کی کہانی ایک ایسی پاکستانی نژاد برطانوی لڑکی کے گرد گھومتی ہے جو پروفیشنل ڈانسر بننے کے خواب کے ساتھ مصائب کا مقابلہ کرتی ہے۔
فلم میں میڈیلن حنا، علمدار خان، ورنن او چونگ اور عبدالغنی نے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں ۔
فلم کی ہدایتکاری اور اسکرپٹ عمر حسن نے دی ہیں جو نئی نسل کے فلم میکر ہیں اور عام آدمی کی امیدوں، خوابوں اور خواہشات کو بڑی سکرین پر نمایاں کرنے پر یقین رکھتے ہیں ۔
بشکریہ برانڈ سیناریو