نئی دہلی:خبریں ہیں کہ عامر خان کی آنے والی فلم دنگل میں صرف ایک پروموشنل گانا ہوگا جس میں عامر خان خود اور فلم میں بننے والی انکی بیٹیا ں فاطمہ ثناء شیخ اور ثانیہ ملہوترا ہونگی۔
لیکن ایسا لگتا ہے اس بات میں کوئی صداقت نہیں۔ زرائع کے مطابق افواہوں میں کوئی صداقت نہیں موسیقی ترتیب دینے والے پریتم فلم کیلئے کچھ گانوںپر کام کر رہے ہیں۔
فلم کے میوزک ڈائریکٹر کیلئے موسیقی کی ترتیب کافی دشوار تھی کیوں کہ اس طرح کا کام انہوں نے پہلےنہیں کیا ہے۔
پریتم دنگل کے ساتھ ساتھ اے دل ہے مشکل، رابطہ اور جگا جاسوس کی موسیقی بھی ترتیب دے رہے ہیں۔
بشکریہ ٹائمز آف انڈیا