Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
لندن :سوات کی گل مکئی ملالہ زئی اور انکا خاندان امیر افراد کی فہرست میں شامل ہوگیا، آئی ایم ملالہ نامی کتاب کے جملہ حقوق محفوظ کرنے والی ملالہ کی کمپنی خوب پیسے کما رہی ہے، پچھلے سال ملالہ اور انکے والدین کے اکاوٴنٹ میں بائیس لاکھ پونڈز کی رقم آچکی تھی۔
ایک برطانوی ویب سائٹ نے دعوی کیا ہے کہ ملالہ یوسفزئی اور انکا خاندان ملیئنر بن گیا ہے جسکا شمار اب امیرافراد کی فہرست میں ہونے لگا ہے۔ملالہ کی آپ بیتی کے جملہ حقوق محفوظ کرنے والی کمپنی سلارزئی لمیٹڈ نے گیارہ لاکھ پاوٴنڈ سے زیادہ کا بزنس کرلیا ہے۔
اس کمپنی میں ملالہ یوسفزئی اور انکے والدین مشترکہ بزنس پارٹنر ہیں،اوراگست دوہزار پندرہ تک انکے بینک اکاوٴنٹ میں بائیس لاکھ پاوٴنڈز کی رقم موجود تھی۔دوہزار تیرا میں بنائی گئی یہ کمپنی ملالہ فنڈز چیریٹی کے علاوہ ہے جو دنیا بھر میں لڑکیوں کو تعلیم حاصل کرنے میں مدد دینے کیلئے بنایا گیا ہے۔ملالہ کی کتاب آئی ایم ملالہ کی اٹھارہ لاکھ کاپیاں فروخت ہوچکی ہیں۔