اویس شاہ کی بازبابی کیلئے پنجاب میں سرچ آپریشن

شائع 29 جون 2016 04:16pm

لاہور :اویس شاہ کی بازیابی کیلئے سندھ پولیس نے پنجاب پولیس سے مدد طلب کرلی ہے۔آئی جی پنجاب کے مطابق اویس شاہ کی بازیابی کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی پنجاب مشتاق احمد سکھیرا کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے بیٹے اویس شاہ کے اغوا کے معاملے میں سندھ پولیس نے پنجاب پولیس سے مدد کی درخواست کی ہے اور صوبے میں مخصوص گینگز سے متعلق معلومات مانگی ہیں۔جس کی بناء پر مغوی اویس شاہ کی بازیابی کیلیے پنجاب میں سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

آئی جی پنجاب نے کہا کہ پنجاب پولیس اویس شاہ کی بازیابی کے لئے سندھ پولیس کی ہر ممکن مدد کرے گی۔

Read Comments