شائع 30 جون 2016 10:09am

کراچی:مشہور اداکار ندیم جعفری ڈکیتی کا شکار

کراچی: پاکستان کےمعروف گلوکار و اداکار ندیم جعفری  جمعرات کی  صبح ڈکیتی کا نشانہ بن گئے ۔

ندیم جعفری آج سحری کے بعد  گلشن اقبال  میں اپنی رہائش گاہ کے باہر ڈکیتی میں اپنے موبائل فون سے محروم ہو گئے۔

پولیس کے مطابق واقع میں  ڈکیتوں نے  اداکار سے ان کا موبائل فون چھینا اور فرار ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق ندیم جعفری پر فائرنگ بھی کی گئی تاہم پولیس نے اس دعویٰ کو مسترد کر دیا۔

 حال ہی میں مشہور قوال امجد صابری کے قتل کے بعد درجنوں  فنکاروں نے سیکیورٹی خدشات ظاہر کرتے ہوئے پولیس سے تحفظ کا مطالبہ کیا تھا۔

Read Comments