ممبئی:بھارت کی لیجنڈ اداکارہ شرمیلہ ٹیگور، سلم ڈاگ ملینیئر کی سٹار فریدا پنٹو اور ہدایتکارہ دیپا مہتا کو اکیڈمی آف موشن پکچر آرٹس اینڈ سائنسز کی جانب سے ممبران میں شامل ہونے کیلئے دعوت دی گئی ہے۔
سال کے شروع میں آسکر ایوارڈ میں ہونےوالے تنازعہ کے بعد یہ ایک انتہائی اہم کاوش ہے۔
اکیڈمی نے ممبران کے دعوت نامے بڑھا کر 683 کردیئے ہیں ، جن میں مختلف فلمساز، آرٹسٹ اور ایگزیکٹو نمائندگی کریں گے۔
نئے ممبران اکیڈمی کے 89 سالہ تاریخ میں سب سے بڑے طبقےمیں سے ہے۔
اکیڈمی کے صدر چیرل بون اساک کا کہنا ہے کہ یہ طبقہ فلم سے غیر معمولی ٹیلنٹ نکالنے کیلئے ہماری دیر پا وابستگی جاری رکھے گا۔ ہم اس بڑی تخلیقی کمیونیٹی کو اس کے در کھولنے اور ہر کسی کیلئے جو اس انڈسٹری میں کام کرنے میں دلچسپی رکھتا ہےکیلئے مواقع پیدا کرنے پر حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔
بشکریہ ہندوستان ٹائمز