دہلی:بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ وہ آج پاکستان کا مختصر دورہ کریں گے ۔
نریندر مودی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا ہے کہ وہ آج افغانستان سے واپسی پر پاکستان کا مختصر دورہ کریں گے اور کچھ دیر لاہور میں قیام کریں گے ۔
ان کا یہ دورہ اس لحاظ سے بھی اہمیت کا حامل ہے کہ انہوں نے اس کے بارے میں اچانک سے اطلاع دی ہے اس سے پہلے ان کا ایسا کوئی بیان سامنے نہیں آیا تھا کہ وہ پاکستان کا دورہ کرنا چاہتے ہیں ۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ پاکستان میں دورے کے دوران وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے ملا قات کریں گے اور اہم امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔