Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
سپریم کورٹ کے حکم پر کراچی میں عوامی مقامات سے سائن بورڈز اور بل بورڈز ہٹانے کیلئے دی گئی مہلت ختم ہو گئی تاہم شہر کے بیشتر مقامات پر اب بھی بل بورڈز آویزاں ہیں۔
عدالتی حکم پرعملدرآمد کی مہلت ختم ہو گئی،مگر کراچی کے عوامی مقامات پر بل بورڈز اب بھی آویزاں ہیں۔
سائن بورڈزاوربل بورڈزکے خلاف کیس میں سپریم کورٹ نے دو ٹوک فیصلہ دیا تھاجس میں حکومت کو 30جون تک شہر کے عوامی مقامات سے بل بورڈز ہٹانے کا حکم دیا گیا۔
سپریم کورٹ کے واضح احکامات پر بھی انتظامیہ کو ہوش نہ آیااور شہرکے مختلف علاقوں میں اب تک بل بورڈزاورہورڈنگزآویزاں ہیں۔
سپریم کورٹ نے 22 جون کو فیصلےپرنظرثانی کی حکومتی درخواست بھی مسترد کردی تھی۔