بجلی کی قیمتوں میں 3.32روپے فی یونٹ کمی کا نوٹیفکیشن جاری

اپ ڈیٹ 01 جولائ 2016 08:09am

اسلام آباد:نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں 3 روپے 32 پیسے فی یونٹ کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نیپرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن  کے مطابق ،بجلی کی قیمت میں 3 روپے 32 پیسے فی یونٹ کمی کی گئی ہے،قیمت میں کمی کا اطلاق رواں ماہ کے بلوں پرہوگا۔

بجلی کے نرخوں میں کمی ماہانہ فیول ایڈ جسٹمنٹ کی مد میں مئی کےلئے کی گئی ہے،کمی کا اطلاق کے الیکٹرک کے علاوہ بجلی کی تمام تقسیم کارکمپنیوں کے صارفین پر ہو گا۔

نیپراحکام کاکہنا ہے کہ 3 سو یونٹ استعمال کرنے والے صارفین اور زرعی صارفین پر بھی اطلاق نہیں ہو گا۔

Read Comments