Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات پررپورٹ جاری کردی ،6 ارب 25 کروڑ روپے سے زائد کے اخراجات ہوئے ، ملک بھر میں ٹرن آوٹ 46 فیصد رہا۔
الیکشن کمیشن نے چاروں صوبوں اور اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات سے متعلق اپنی رپورٹ جاری کر دی۔
الیکشن کمیشن حکام کا کہنا تھاکہ الگ الگ قوانین ہونے کے باعث مشکل کا سامنا کرنا رپورٹ میں کہا گیا کہ بلدیاتی انتخابات میں 2 لاکھ 63 ہزارامیدواروں نے حصہ لیا ۔
جن کیلئے 75 ہزارپولنگ اسٹشنز اور 2 لاکھ 12 ہزار پولنگ بوتھ بنائے ، انتخابات میں 8 کروڑ91 لاکھ ووٹرزکیلئے انتظامات کئے انتخابات کے انعقاد پر6 ارب 25 کروڑروپے سے زائد اخراجات ہوئے ، 23 کروڑ42 لاکھ سے زائد بیلٹ پیپرزجبکہ سات لاکھ 4 ہزارانتخابی عملے نے فرائض سر انجام دیئے۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ ٹرن آوٹ 46 فیصد رہا سب سے کم کراچی میں 36 فیصد ریکارڈ کیا گیا ، لمحہ فکریہ ہے کہ بڑے شہروں میں لوگوں کا رجحان کم رہا ۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ بلدیاتی انتخابات میں خواتین کو انتخابی عمل سے دور رکھنے کی اطلاعات درست تھیں لوئردیرمیں تو ایک یونین کونسل میں 4 خواتین امیدواروں بھی ووٹ کاسٹ نہیں کرسکیں۔