سابق مشیرخزانہ بلوچستان کےمزید7 اکاؤنٹس کا انکشاف

شائع 01 جولائ 2016 08:10am

کوئٹہ:سابق مشیر خزانہ بلوچستان خالد لانگو کے مزید 7 اکاؤنٹس کا انکشاف ہوا ہے ،کوئٹہ کی احتساب عدالت نے کرپشن کیس میں خالد لانگو کو مزید 14 دن کے ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا۔

بلوچستان میگا کرپشن کیس  کی سماعت احتساب عدالت کے جج عبدالمجید خان ناصر کی عدالت میں ہوئی ،سابق مشیر خزانہ خالد لانگو کو سخت سکیورٹی میں عدالت لایا گیا ۔

دوران سماعت نیب کے تفتیشی افسر نے بیان دیا کہ سابق مشیر خزانہ خالد لانگو کے مزید 7 اکاوئٹس سامنے آئے ہیں اس کے علاوہ ان کی سو اسکیمات بھی زیر تفتیش ہیں اس لئے مزید 14 دن کا ریمانڈ دیا جائے۔

 خالد لانگو نے بیان دیا کہ وہ نیب کی تفتیش سے مطمئن ہیں اور ان کے ساتھ ہر قسم کا تعاون کیا جارہاہے اور جن لوگوں سے ملاقات کا کہا تھا سب سے ملاقات بھی کرائی گئی ہے تفتیش موجودہ افسر شعیب سے  ہی  کرائی جائے۔

عدالت نے سابق مشیر خزانہ خالد لانگو کو مزید 14 دن کے ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا ، آئندہ سماعت 14 جولائی کو ہوگی۔

Read Comments