ملک بھر میں جمعتہ الوداع پر سیکیورٹی کےفول پروف انتظامات

شائع 01 جولائ 2016 08:43am

اسلام آباد:ملک بھر میں جمعتہ الوداع کے موقع پر مساجد کی سیکیورٹی کیلئےفول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔

آج جمعتہ الوداع ہے،رمضان کا برکتوں بھرا مہینہ اختتام کے قریب ہے ۔مساجد میں عبادات کا خصوصی اہتمام کیا گیا ہے جبکہ مختلف شہروں میں سیکیورٹی  کے لیے اضافی نفری تعینات کی گئی ہے ۔

آج رمضان المبارک کا آخری جمعہ ہے  جسے  جمعتہ الوادع کے نام سے پکارا جاتا ہے  ماہ مقدس کے آخری جمعے کو مسلمان اپنے رب کے حضور سجدہ ریز ہوکر اپنے گناہوں کی معافی کے طلبگار ہوں گے ۔

رمضان کا آخری عشرہ مغفرت کا عشرہ کہلاتا ہے یہ عظیم برکتوں بھرا  مہینہ اپنے اختتام کے قریب ہے،مساجد میں عبادات  اور شب بیداری کا بھی خصوصی اہتمام کیا گیا ہے۔علمائے کرام اپنے خطابات میں آخری عشرے میں جہنم کی آگ سے نجات  سمیت دیگر مذہبی امور پر روشنی ڈالیں گے۔

 مسلم امہ کے اتحاد اور جہاں جہاں مسلمانوں کفار کے ظلم و ستم کا نشانہ بن رہے ہیں ان کی غیبی مدد کے لیے رب کے حضور دعائیں کی جائیں گی  جمعتہ الوادع کو یوم القدس کے طور پر بھی منایا جاتا ہے  مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور قبل اول پر صہیونی قبضے کے خلاف آواز بلند کی جاتی ہے ۔

جمعتہ الوداع پر کراچی  ، لاہور ، کوئٹہ ، پشاور اور اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں فورسز کی بھاری نفری شہروں میں گشت کررہی ہے۔

Read Comments