شائع 01 جولائ 2016 11:07am

عرفان  خان کو مذہب کے بارے میں بولنا مہنگا پڑ گیا

ممبئی:بولی وڈ سے تعلق رکھنے والے اداکار عرفان خان کا شمار انڈسٹری کے باصلاحیت اداکاروں میں ہوتا ہے،وہ نہ صرف بہترین اداکار ہیں ،بلکہ بہترین پرفارمر  بھی ہیں۔

بولی وڈ لائف ڈاٹ کام کے مطابق حال ہی میں دئے گئے متنازعہ  بیان کی وجہ سے عرفان خان کو شدید تنقید کا سامنا کرنا  پڑ رہا ہے۔

ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے روزے رکھنے اور عید الاضحیٰ پر قربانی کرنے کے حوالے سے بیان دیتے ہوئے کہا کہ'لوگوں کو چاہئے کہ وہ رمضا ن کے مہینے میں روزے رکھنے کی بجائے خود کا احتساب کریں '۔

اس کے علاوہ ان کا کہنا تھا کہ' محرم میں جانوروں کو قربانی کے نام پر  ذبح کیا جاتا ہے،ہم مسلمانوں نے محرم کو مذاق بنا لیا ہے'۔

عرفان کے اس متنازعہ بیان پر انڈین مسلم پرسنل لاء گروپ کے ممبرظفر یاب گیلانی نے شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ'عرفان مذہبی رہنما نہیں ہیں ،لہٰذا انہیں اس طرح کے بیانات دینے سے گریز کرنا چاہئے'۔

جمعیت علمائے ہند کے سیکرٹری مولانا کھتری نے عرفان خان کو مذہب کی بجائے اپنے کام اور کر ئیر پر توجہ مرکوز کرنے کی نصیحت کی ہے'۔

جے پور شہر  کے قاضی کا کہنا ہے کہ 'اگر عرفان کو مذہبی معاملات کے بارے میں معلومات نہیں ہیں تو انہیں چپ رہنا چاہئے'۔

Read Comments