کالا باغ ڈیم پر بیان نہ دینے کا مشورہ

شائع 01 جولائ 2016 01:06pm

اسلام آباد:اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ کا کہنا ہے کہ کالا باغ ڈیم متنازع ایشو پربیانات نہیں دینے چاہئیں۔

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ تین صوبائی اسمبلیوں نے کالاباغ ڈیم کی تعمیرکیخلاف قراردادیں پاس کی ہوئی ہیں۔ ان قراردادوں کی موجودگی میں ایک سرکاری ملازم کو بیان بازی سے گریزکرنا چاہئے۔ چیئرمین واپڈا کے بیانات فیڈریشن کی روح کیخلاف ہیں۔

خورشید شاہ نے کہاکہ بھاشا اوردیگرچھوٹے ڈیموں کی تعمیرسے بجلی کی قلت کا مسئلہ حل ہوسکتا ہے۔ حکومت کو ان ڈیموں کی تعمیر پرمکمل توجہ دینی چاہئے۔

Read Comments